اسپیکر نے گٹکا کھانے پر وزیر قانون کو ایوان سے باہر نکال دیا

اسپیکر نے گٹکا کھانے پر وزیر قانون کو ایوان سے باہر نکال دیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرمنگل کوصوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار اور پی پی رکن اسمبلی فراز ڈیرو گٹکاکھاتے ہوئے پکڑے گئے۔دونوں اراکین سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران گٹکا کھا رہے تھے۔اسپیکر آغا سراج درانی نے وزیر قانون اور رکن فراز ڈیرو کو جھاڑ پلادی۔اسپیکر نے کہا کہ آپ لوگ ایوان میں بیٹھ کر گٹکے کھا رہے ہیں گٹکا کھانا ہے تو باہر چلے جائیں۔ جس پروزیر قانون ضیاء الحسن لنجار کی اسپیکر سے معذرت کی۔اسپیکر کی سرزنش کے بعد صوبائی وزیر قانون اور پی پی رکن ایوان سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔بعد ازاں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وہ ایوان میں گٹکا نہیں بلکہ چیونگم کھا رہے تھے جس پر انہوں نے اسپیکر سے معذرت بھی کرلی تھی۔

مزید : کراچی صفحہ اول