سندھ اسمبلی کا اجلاس سوا دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں صبح دس بجے کے مقررہ وقت کے بجائے تقریباً سوا دو گھنٹے تاخیر سے 12بجکر15 منٹ پر شروع ہوا۔ کارروائی کے آغاز میں صوبائی مشیر شمیم ممتاز نے اپنے ایک نکتہ اعتراض پر نشاندہی کی کہ نادرانے شناختی کارڈ کی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔ ہم نادرا کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شناختی کارڈ دو سو روپے میں بنتا تھا وہ چار سو کا ہو گیا ہے۔اور جو چار سو کا بنتا تھا اب وہ آٹھ سو کا ہو گیا ہے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس معاملے پہ قرارداد لائیں اس پر ایوان میں بحث کرالی جائے گی۔