سندھ اسمبلی: ٹیکسی سروس کریم کے خلاف قرار داد جمع

سندھ اسمبلی: ٹیکسی سروس کریم کے خلاف قرار داد جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( اسٹاف رپورٹر) آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے خلاف ایم کیوایم کی منحرف رکن اسمبلی( آزاد) ارم عظیم فاروق نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی، قرارداد میں صارفین کا اہم ڈیٹا چوری ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے قرارداد کے زریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آن لائن کریم ٹیکسی سروس کے حکام سے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کی وجوہات پوچھی جائیں اور اس ضمن میں اسپیکر سندھ اسمبلی سے درخواست کی گئی ہے کہ ہاؤس کی کمیٹی بنا کر معاملے کی انکوائری کی جائے۔