سندھ اسمبلی : پانی کی قلت پر خرم شیرزمان کی تحریک التوا مسترد

سندھ اسمبلی : پانی کی قلت پر خرم شیرزمان کی تحریک التوا مسترد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں منگل کو پرائیوٹ ممبر ڈے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کی ایک تحریک التوا جو پانی کی قلت سے متعلق تھی،ایوان میں رائے شماری کے بعد رد کردی گئی جس پر محرک نے سخت احتجاج کیا اس موقع پر اپوزیشن کے دیگر ارکان نے بھی خرم شیر زمان کا ساتھ دیتے ہوئے شور شرابہ کیا۔تحریک التواء پیش کرنے کے معاملے پر خرم شیرزمان اور اسپیکر کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی۔ وزیر بلدیات جام خان شورو کا کہنا تھا کہ پچھلے چند سالوں سے میرے بھائی پانی کے معاملے پر ایوان میں بات کرتے چلے آ رہے ہیں اور حکومت اس معاملے پر کئی مرتبہ وضاحت دے چکی ہے۔ایوان کی کارروائی کے دوران نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز کی فیسوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کی قرارداد سندھ اسمبلی نے منظور کرلی۔قرارداد ایم کیوایم چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی رکن اسمبلی ہیراسماعیل سوہو نے پیش کی تھی۔ ایجنڈے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعداسپیکر نے اجلاس جمعہ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...