پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے پر دو افغان بھائی ضمانت پر رہا

پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے پر دو افغان بھائی ضمانت پر رہا

  



پشاور(نیوزرپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ پشاورقاضی اعجازالرحمان نے پاکستانی قومی شناختی کارڈرکھنے کے الزام میں گرفتار 2افغان بھائیوں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے ارشدحسین یوسفزئی ایڈوکیٹ نے درخواستوں کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ایف آئی اے حکام نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران ملزمان نجیب ا للہ اورشفیع اللہ ساکنان افغانستان حال حیات آباد کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے پاکستانی قومی شناختی کارڈ برآمد کئے تھے جس پران کے خلاف دھوکہ دہی اورجعلسازی کے مقدمات درج کرلئے تھے ملزموں کی گرفتاری پرانہوں نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...