مردان ،جرگہ میں فائرنگ سے ایک جاں بحق ،1 زخمی
مردان ( بیورورپورٹ ) نواحی علاقہ زنڈو میں مستورات کے تنازعے پرجرگہ میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھانہ شہبازگڑھی پولیس نے فریقین کے بیانات کی روشنی میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق سردارعلی کے بیٹے عباس علی کی بیوی میکے ناراض بیٹھی تھی فریقین جو آپس میں قریبی رشتہ دارہیں کا آپس میں مصالحتی جرگہ ہورہاتھاکہ باتوں میں فریقین بگڑ گئے اورایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر فریق اول سردار علی کا بیٹا حضرت علی موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ فریق دوم سے لڑکی کا ماموں نادرخان ولد سوار خان لگ کر زخمی ہوگیا دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر دعویداری کردی ہے۔