پاک فوج کی قربانیوں کے چفیل فاٹا میں امن بحال ہوا: قبائلی مشران

پاک فوج کی قربانیوں کے چفیل فاٹا میں امن بحال ہوا: قبائلی مشران

  



ؒ باڑہ (نمائندہ پاکستان )تحصیل باڑہ میں پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عام منعقدکیا گیا ، مقررین و شرکاء نے پاک آرمی زندباد کے نعرے لگائیں، پاک دھرتی اور پاک فوج کے خلا ف ہر سازش کو ناکام بنانے کا عہد کیا گیا، فاٹا میں امن کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے پاک فوج جوانوں کی قربانیوں کو سراہا و شہداء کو عقیدت و احترام پیش کیا۔مبر آباد شلوبر مارکیٹ باڑہ خیبر ایجنسی میں پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام پاکستان پائندہ باد کے نام سے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا، جلسے میں قومی سرکردہ مشر وسابق وفاقی وزیر ملک وراث خان آفریدی، ملک داؤ د خان آفریدی، ملک فیض اللہ جان کو کی خیل، ملک ظاہر شاہ آفریدی ، ملک عبد الرزاق خان کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤ ں JUI کے رہنماء ملک اکبر آفریدی، PTI کے رہنماء انجیئر گل مدار آفریدی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں علاقائی مشران و عمائدین نے شرکت کی، پاکستان و پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا، اور پاک فوج کی کارکردگی اورفاٹامیں امن کو دوبارہ بحال کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے لازاول قربانیوں کی بدلت فاٹا میں امن قائم ہوچکا ہے، قبائل پاک دھرتی اور پاک فوج کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، قبائل پاک فوج کے ساتھ شنانہ با شانہ کھڑے تھے ، کھڑے ہیں،اور کھڑے رہیں گے۔چیف آف کوکی خیل ملک فیض اللہ جان کوکی خیل نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم اب بیدار ہوچکی ہے، مزید پختون قوم کسی کے کہنے پر دھوکہ نہیں ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی پختون قوم کو اسلام کے نام پر لڑا یا گیا، تو کبھی قومیت کے نام پر لڑارہاہے، سازشی لوگ فاٹا میں امن کو دوبارہ خراب کرنا چاہتی ہے، اور ریاستی اداروں پر بے جا تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا اور بلخصوص خیبر ایجنسی باڑہ بدترین حالت کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار تباہ ہو چکا تھا، قوم میں اتفاق و اتحاد نہیں تھا، جبکہ اب فاٹا میں تعلیم کا ریشو زیادہ ہو گیا ہے، تعلیم یافتہ افراد کو حکومت مواقع فراہم کریں ، پاک فوج غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کریں، اور لوگوں کو سہولیات دیں۔ اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ آباد پاک فوج پائندہ آباد کے نعرے بھی لگائیں ، اور نام نہاد سازشی ٹولے کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کردی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ اول