کوھاٹ شہر اور فرد و نواح سے عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کا خاتمہ نہ ہو سکا

کوھاٹ شہر اور فرد و نواح سے عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کا خاتمہ نہ ہو سکا

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ شہر اور گرد و نواح سے عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کا خاتمہ نہ ہو سکا ضلع بھر کی انتظامیہ تمام کام چھوڑ کر کوھاٹ کو خوبصورت بنانے کے مشن میں مصروف‘ عوام کی جان و مال سے کھیلنے والے کھلے عام پریکٹس میں مصروف‘ تفصیلات کے مطابق کوھاٹ شہر اور گرد نواح میں عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں نے دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے ان میں اکثریت ایسے افراد کی بھی ہے جنہیں لکھنا پڑھنا تک نہیں آتا مگر خاندانی حکیموں اور نام نہاد ڈاکٹروں نے دونوں ہاتھوں سے عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹنا شروع کر رکھا ہے مگر اعلیٰ عدالتوں کی واضح ہدایات کے باوجود ان دو نمبروں کے خلاف کوئی سخت کارروائی ہوتی دکھائی نہیں دیتی شہریوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوھاٹ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران سے درخواست کی کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے صرف دکان سیل نہ کریں بلکہ دکان میں پڑی تمام ادویات بھی ضبط کریں تاکہ کاروبار کی جڑ ہی ختم ہو سکے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...