وزیر اعلیٰ کی کوئٹہ دھماکوں کی مذمت
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ میں پے در پے تین خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں پانچ اہلکار شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے انہوں نے کہا کہ اگر فورسز بروقت کاروائی نہ کرتیں تو بڑے نقصان کا اندیشہ تھا ۔ وزیر اعلیٰ نے ایک تعزیتی پیغام میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔