نگران وزیر اعظم معروف،تجربہ کاراور غیرجانبدار ہوگا، کسی جماعت کا عہدیدار نہیں خورشیدشاہ

نگران وزیر اعظم معروف،تجربہ کاراور غیرجانبدار ہوگا، کسی جماعت کا عہدیدار ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کسی جماعت میں عہدیدار رہنے والے کو نگراں وز یر اعظم بنانے سے گریز کریں گے۔گزشتہ روزیہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کوشش ہے نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہو اور ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹوکام کرچکا ہو، جانے پہچانے اور تجربہ کار شخص کو ترجیح دی جائے گی ۔ پوری کوشش ہوگی میرے اور وزیراعظم کے درمیان نام پر اتفاق ہو جائے اور اس کیلئے پر امید بھی ہوں، عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں، نگراں وزیراعظم کے نام پر پارٹی قیادت سے مشاورت نہیں ہوئی۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی موجودگی میں پارٹی میں مشاورت کی جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہو، کسی پارٹی کا نہ ہو۔ پاکستان میں ہر آدمی کا کسی بھی پارٹی سے الحاق ضرور ہے، الحا ق ہونا اور بات ہے، کسی بھی پارٹی کا عہدیدار ہونا الگ بات ہے۔اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا ایسا شخص جو کسی پارٹی میں عہدیدار رہا ہو نظرآئے گا کسی پارٹی کا بندہ ہے۔

خورشید شاہ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...