جندول میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

جندول میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

  



جندول(پ ر) پاکستان زندہ باد موومنٹ نے ضلع لوئر دیر کے ہر تحصیل میں تنظیم و رکنیت سازی مہم کا اعلان کر دیا ، اس سلسلہ میں گذشتہ روز ضلعی صدر شیخ امجد کی سربراہی میں پی زیڈ ایم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم کے ضلعی سینئر نائب صدر مفتی ضیاء الحق حیدری ، تحصیل صدور ظفر عالم ، محمد علی ، عبد الواحد ، شہزاد ،عمران سمیت مختلف تحصیلوں کے مشران نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ضیاء الحق حیدری نے کہا کہ ہم کسی فرد یا گروپ کے خلاف نہیں بلکہ ہمارا مقصد پر امن اور مستحکم پاکستان کیلئے راہ ہموار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنا جیب خرچ نکال کر تنظیم کو آگے لیکر جائے گے ۔ انہوں نے کہا کہ دس سال محنت اور قربانیوں کے بعد دیر لوئر کو دہشت گردی سے چٹکارا مل گیا ہے اب ہم مزید بد امنی برداشت نہیں کر سکتے ۔ انہوں ے کہا کہ اپنے بچوں کو پر امن اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے ہمیں آگے آنا ہوگا۔ مشران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ آئندہ ایک ہفتہ میں ضلع بھر کے ہر تحصیل میں مکمل کابینہ سازی کر کے آگے کا پروگرام تیار کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...