جندول ،ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس شدید ہنگامی آرائی کی نذر
جندول(پ ر) ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ، ضلعی کونسلرنواب ذادہ اور مولانا عمران الجندولی نے اجلاس کے دوران زمین پر لیٹ کر بجلی لوڈشیڈنگ اور ثمرباغ ایکسپریس لائن کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا جس پر ضلع ناظم محمد رسول خان ضلع نائب امیر ،ڈسٹرک ممبر صاحبزادہ رفع اللہ جان ،ڈسٹرک ممبر رحیم شاد باچہ ڈسٹرک ممبر نزیراحمدسمیت ضلع اسمبلی نے ایکشن لیکر محکمہ وپڈا کے ایکسائن کو بلایا اور ہنگامی بنیادو پر خوب اگاہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جب معمول کے مطابق ضلعی کونسل کا اجلاس شروع ہوا تو منڈا تحصیل سے تعلق رکھنے والا ممبر ڈسٹرک کونسل نواب زادہ نے انوکھا احتجاج کیا اجلاس کے دوران تحصیل ثمرباغ سے جماعت اسلامی کے ضلع نائب امیر و منتخب ممبر صاحبزادہ رفع اللہ جان اور ڈسٹرک ممبر رحیم شاد پاچہ اور نواب زادہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ثمرباغ میں گذشتہ دس سالوں سے بجلی مختلف یونین کونسلوں کے مابین انوکھے نمبر پر تقسیم ہے نمبر اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے گذشتہ سال کروڑوں روپے کی لاگت سے ایکسپریس لائن کی منظوری دی گئی تھی اور واپڈاء حکام نے وعدہ کیا تھا کہ مذکورہ ایکسپریس لائن چند ماہ میں تعمیر کیا جائے گا مگر ایک سال سے زیادہ عرصہ گذرنے کے بعد بھی ایکسپریس لائن پر کام تاخیر کا شکار ہے نواب زادہ نے کہا کہ عوام نے انہیں مسائل کے حل کیلئے معزز پارلیمنٹ کا ممبران بنایا گیا ہیں اس لئے اگر ان کے مسائل نہیں ہو سکتے تو انہیں ضلعی اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں اس موقع پر وہ بہت جذباتی ہو گئے اور اجلاس کے دوران سپیکر کے سامنے زمین پر لیٹ کا احتجاج کیا اور کہا کہ جب تک سارا کونسل انہیں یقین نہیں دلائے کہ ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا وہ تب تک نہیں اٹھے گے ۔