مردان ،پین کے وفد کی ضلع ناظم حمایت اللہ مایار سے ملاقات

مردان ،پین کے وفد کی ضلع ناظم حمایت اللہ مایار سے ملاقات

  



مردان ( بیورورپورٹ)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اورپرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ایک وفد نے پین کے صدر سیلم خان اور جنرل سیکرٹری عطاء الرحمان ایڈوکیٹ کی قیادت میں ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نصیر آفریدی ، پین کے صوبائی رہنما فضل اللہ داؤدزئی اور انس تکریم بھی موجود تھے ۔وفد کے ارکان نے ضلع ناظم کو نجی سکولوں کے مسائل اور خصوصی طور پر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے سے اپنے تحفطات سء آگاہ کیا ۔ ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ نجی ادارے تعلیم کے فروغ میں حکومت کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں اور ان کے مسائل جو ترجیحی بنیا دوں پر حل کیا جائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر