خیبر ایجنسی ،چیک پوسٹ پر حادثہ ،1 جاں بحق ،3 زخمی

خیبر ایجنسی ،چیک پوسٹ پر حادثہ ،1 جاں بحق ،3 زخمی

  



خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل چروازگئی چیک پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک جاں بحق تین افراد شدید زخمی ،زخمیو ں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیاگیا جہاں سے ایک آٹھ سالہ بچے کو تشویش ناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ہسپتال ذرائع کے مطابق لنڈیکوتل چروازگئی چیک پوسٹ کے قریب تین گاڑیاں موٹر سائیکل ،سوزوکی کار اور موٹر کار آپس میں ٹکرا گئی جس موٹر سائیکل سوار محمد رحیم سکنہ لوئے شلمان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد بلال ،طفیل اور گل کریم شدید زخمی ہو گئے جس میں دو طالب علم بھی شامل ہیں طالب علم بلال کو تشویش ناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیٹیکل انتظامیہ نے موٹر کار اور سوزوکی کار کی ڈرائیواروں کو گرفتار کرکے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...