ڈی ایچ ای پشاور کرکٹ لیگ میں فوڈ سیفٹی سٹرائیکر کی کامیابی

ڈی ایچ ای پشاور کرکٹ لیگ میں فوڈ سیفٹی سٹرائیکر کی کامیابی

  



پشاور( سپورٹس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام ڈی ایچ اے پشاور کرکٹ لیگ میں فوڈ سیفٹی سٹرائیکر نے بالا حصار بریالی کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیں جاری پشاور کرکٹ لیگ کے پہلے میچ میں بالا حصار بریالی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 166 رنز بنائے جس میں شیراز صافی نے 51 ، سرور44 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، فوڈ سیفٹی کی جانب سے عزیز اﷲ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں مطلوبہ ہدف فوڈ سیفٹی سٹرائیکر نے بیسویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ، جس میں ذوہیب نے 65 رنز، عمران 25 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ اس طرح فوڈ سیفٹی سٹرائیکر نے میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ ذوہیب کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر