انتظار کی گھڑیاں ختم 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں کا اعلان ہو گا : شکیل ایڈ وکیٹ

انتظار کی گھڑیاں ختم 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں کا ...

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ انتظارکے گھڑیاں ختم ہوچکی ہیں الیکشن میں صرف اورصرف پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے اعلان باقی ہے سابقہ دورحکومت میں مساجدمدارس اورقبرستانوں کونہ بخشنے والے لوگ کسی منہ پرعوام کاسامناکریں گے ؟وہ اپنے دورحکومت میں صر ف اورصرف گھروں تک محدود تھے صوبے میں پی ٹی آئی کے دورحکومت کی وجہ سے وہ آج کھلے میدانوں میں جلسہ عام کرکے گھومتے پھرتے ہیں جسکاساراکریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کوجاتاہے ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ عوام کودھوکہ دینے کیلئے میدان میں نکلے ہیں اوروزیراعلیٰ بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں میں وہی لوگوں کوچیلنج دیتاہوں کہ وہ پہلے اپنے گھرکے پولنگ سٹیشن جیت کربعدمیں وزیراعلیٰ بننے کے خواب دیکھیں ۔انہوں نے کہ جب تک پاکستان تحریک انصاف کے کارکن زندہ ہے کوئی پارٹی جیتنے کے پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ عوام صرف اورصرف پاکستان تحریک انصاف کے حکومت چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک سے کرپٹ حکمرانوں کاخاتمہ نہیں کیاگیااس وقت تک ملک ترقی کے راہ پرگامزن نہیں ہونگے اوران کرپٹ لوگوں کے خاتمے کے لئے عمران خان میدان میں نکلے ہے اوروہ اس مشن کااگے بڑھانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے اوراس مشن میں ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر