حیدر ہوتی 27 اپریل کو ملاکنڈ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرینگے

حیدر ہوتی 27 اپریل کو ملاکنڈ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرینگے

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسابقہ وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی 27اپریل کوتھانہ مالاکنڈایجنسی میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان تحصیل کونسل کے ممبرپی ٹی آئی کے سابق تحصیل صدر ضیاء الحق ایڈوکیٹ پی ایس ایف کے سابق صوبائی صدر محمدادریس خان کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کریں گے جلسے کوکامیاب بنانے کیلئے تحصیل بٹ خیلہ کے پندرہ یونین کونسل میں سرگرمیاں جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے اورپوراعلاقہ کوفیلکس بورڈوں سے سجادیاگیا جلسے میں ہزاروں کے تعدادمیں کارکنان شرکت کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر