جہانگیرہ میں کیمسٹ اور پیر ا میڈیکس کا مظاہرہ اور ہڑتال

جہانگیرہ میں کیمسٹ اور پیر ا میڈیکس کا مظاہرہ اور ہڑتال

  



جہانگیرہ ( نمائندہ پاکستان )تحصیل جہانگیرہ کے کیمسٹ اینڈ درگسٹ، پیرا میڈیڈیکس ایکا نے جہانگیرہ چوک میں ا ایک حتجاجی مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق تحصیل جہانگیرہ کے کیمسٹ اینڈ درگسٹ، پیرا میڈیڈیکس نے تین دن کیلئے میڈیکل سٹور ، لیبارٹریاں مالکان نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دیا احتجاجی مظاہرے کی صدارت حاجی محمد طارق نے کی مظاہرین نے کندوں پر کالی پٹیاں باند رکھی تھی پلے کارد اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے جس پر ظالمانہ ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا اگر صوبائی حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے اور ظالمانہ ایکٹ ختم نہیں کیا تو پھر ہم صوبائی حکومت کے خلاف پشاور میں دھرنا دینگے۔ مظاہرے میں تحصیل جہانگیرہ کے تمام میڈیکل سٹور مالکان، پریکٹیشنر، ڈینٹل، لیبارٹرز اور پیرامیڈیکس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...