کوہاٹ ، نالہ کی کھدائی میں دکانوں کے چھجے اوکھاڑنے پر تاجر وں کا مظاہرہ

کوہاٹ ، نالہ کی کھدائی میں دکانوں کے چھجے اوکھاڑنے پر تاجر وں کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ مین بازار میں نکاسی آب کے نالے کی تعمیر کے لئے کی جانی والی کھدائی کے دوران متعدد دکانوں کے شیڈ اور چھجے اکھاڑنے پرآل کوھاٹ تاجر اتحاد کا احتجاجی جلوس اورجلسہ‘ تاجر برادری کی کثیر تعداد نے بازار زرگراں سے شاہ فیصل گیٹ تک احتجاجی جلوس نکالا بعدازاں شاہ فیصل گیٹ کے سامنے یونیورسٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس کی صدارت چیئرمین تاجر اتحاد امیر خان آفریدی نے کی جلسہ سے اتحاد کے صدر حفیظ الدین ‘اے این پی کے ضلعی صدر جاوید خٹک ‘عنایت اللہ آفریدی‘ محمد سلیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا اور اس نقصان کی تلافی کرنے کامطالبہ کیا مقررین نے کہا کہ کوھاٹ میں رنجیت سنگھ کی بادشاہت ہے جس کاجو جی چاہے کر گزرتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں حالانکہ دکاندار ہر قسم کا ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر نقصان کا ہدف بھی دکاندار کو بننا پڑتا ہے جلوس کے شرکاء تحصیل ناظم مردہ باد‘ صوبائی حکومت مردہ باد اور ٹی ایم او مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے تاجران کاکہنا تھا کہ ٹی ایم اے کے ا ہلکار بازاروں میں موجود ریڑھی بانوں سے روزانہ سو روپے وصول کرتی ہے اور چودہ سو ریڑھیوں سے وصول شدہ رقم کا حساب کہاں جاتا ہے انٹی کرپشن اس کی تحقیقات کرے سماجی غنڈہ گردی کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے پرزورمطالبہ کیا کہ دکانداروں کا مذکورہ نقصان پورا کیاجائے ورنہ اس پرمکمل ہڑتال کی کال دی جاسکتی ہے۔