پولیس افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،عدنان باچا
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن کے چیئر مین عدنان باچا اور وائیس چیئر میں افسر خان نے ضلع بھر کے پولیس افسران کے لیے منعقدہ بریفنگ میں کہا ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراھم کرنے اور زیادتی کا شکار فریادیوں کی دادرسی کے لیے اپنی توانا ئیاں کام میں لائے اور عوام سے اخلاق کے ساتھ اور اچھی طریقے سے پیش ائیں تاکہ کسی کو شکایت کا موقع نہ ملیں ۔بریفنگ میں ڈی سی بونیر ظریف المعانی،ایس پی انوسٹی گیشن درویش خان اور تھانہ ڈگر کے ایس ایچ او فسان خان نے دلچسپی دکھائی ہے ۔جبکہ کمیشن کے مرد و خواتین ممبران نے شرکت کرکے واضح پیعام دیا ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کے لیے کمربستہ ہیں اور اپنی زمداریوں سے خوب اگاہ ہیں۔چیئر مین اور وائیس چیئرمین نے پولیس ایکٹ میں کمیشن کے لیے جن اختیارات اور فرائیض کا زکر موجود ہیں وہ ان قوانین کے مطابق کوتاھی اور زیادتی کی صوت میں باز پرس کریں گے اور امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ پولیس کے افسران خدمت عبادت کی حلف کی پاسداری کرتے ہوئے عام ادمی کی حفاظت اور فریادی کی دادرسی کے لیے اپنی زمداریاں پوری کریں گے اوریقین دلایا ہے کہ کمیشن ان کی ضروریات اور سہولیات کے لیے سرکار سے سفارشات کرکے کمی بیشی کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔بریفنگ کے دروان کئی اھم سماجی مسلوں جیسے کم عمری کی ڈرائیونگ اور منشیا ت لعنت سے معاشرہ کو پہچنے والے نقصانات کے تدارک کے لیے اقدامات تجویز کئے گئے ۔