سخاکوٹ میں اے ڈی سی کا محکمہ صحت ٹیم کیساتھ اجلاس

سخاکوٹ میں اے ڈی سی کا محکمہ صحت ٹیم کیساتھ اجلاس

  



سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد نعیم خان کے سربراہی میں محکمہ صحت کے ٹیم کساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں اگلے ہفتے ورلڈ امیونا ئزیشن ویک منانے کے بارے میں تمام انتظامات کے بارے میں تفصیلی بحث ہوئی ۔اس موقع پر ڈاکٹر مراد علی نے شرکاء کو بتایا کہ اس ہفتے ان علاقوں میں خصوصی ٹیمز بچوں کو دس بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائیں گی اور اس خصوصی ہفتے بہت سے ایسے بچے جو کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکوں سے رہ گئے ہوں کو ویکسینٹ کیا جائے گا ۔مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...