تورڈھیر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ریہرسل

تورڈھیر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ریہرسل

  



تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر میں پولیس نے مختلف نجی و سرکاری تعلیمی اداروں اور دیگرمحکمہ جات میں موک ریہرسل کی پریکٹس کی،سائرن بجتے ہی چند منٹوں میں پولیس نفری، ایلیٹ فورسQRF، RRFکمانڈو سکواڈ نے موقع پر پہنچنے کی مشق کی اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حاجی سیف علی خان صوابی ویمن یونیورسٹی اور ڈی سی دفاتر میں موک ریہرسل کی گئی جس میں پولیس کی چاک وچوبند مختلف دستوں نے بھر پور مظاہرہ دکھایا اور یوں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے فوری نمٹنے کیلئے صوابی کی پولیس کا موک ریہرسل جاری ہے ڈی پی او صوابی سہیل خالد کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز سے ڈی ایس پی سرکل صوابی حاجی سیف علی خان کی زیر نگرانی،RIسجاد خان،ٹریفک وارڈن انچارج جناب علی خان،ایس ایچ او صوابی منصف خان و دیگر بھاری پولیس نفری سائرن بجتے ہی صوابی ویمن یونیورسٹی پہنچ کر چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا اس دوران ایک فرضی شدت پسند کو بڑی مہارت کیساتھ فوری طور پر مارڈالنے کی مشق بھی کرایا گیا جبکہ چارفرضی شدت پسند وں کو گرفتار کرنے کی مہارت بھی سکھائی گئی آپریشن 40منٹ جاری رہا، پروفیسرز اور طلباء نے اس مشق میں بھر پور حصہ لیا صوابی ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر،سیکورٹی آفیسراور دیگرپروفیسرز اور طلباء نے پولیس کی اس مشق کو سراہا ڈی پی او صوابی سہیل خالد کے مطابق موک ایکسرسائز کا مقصد تمام محکمہ جات اور دیگر محکموں کو ہائی الرٹ رکھنا ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت کے نمٹنے سے آگاہ کرنا ہے اورموجودہ حالات کی پیش نظر دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے کسی وقوعہ کے سرزد ہونے پرپولیس،ایلیٹ فورس،QRF،RRF،اور دیگر نفری کو موقع پر پہنچنا ہیں عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک سرگرمیوں کی فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو اطلاع دیکرذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...