آئندہ انتخابات میں میرٹ کی بنیاد پر حصہ لوں گا ،ڈاکٹر فاروق خان
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فاروق خان آف لاہور نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں میرٹ کی بنیاد پر حصہ لے رہا ہوں۔ اور قیادت نے موقع دیا تو الیکشن ضرور لڑونگا۔ جبکہ عمران خان کے ساتھ جینا مرنا اور ان کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے۔ پی کے45میں تحریک انصاف کیلئے سب سے پہلے میں نے بحیثیت کارکن کام شروع کیا۔ اور میری کوششوں سے پی کے45کے ہزاروں عوام نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی کا نظریاتی ورکر ہوں اور پارٹی کیلئے جان ومال حاضر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حجرہ میں تحریک انصاف ورکرز کنونشن اور منعقدہ عمران خان جلسہ کی تیاریوں کے بارے میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں لاہور شرقی و غربی دونوں یونین کونسل میں سپیکر اسد قیصر کو ساڑے تین ہزار ووٹ کی لیڈ سے یونین کونسل کو جتوایا جبکہ تحریک انصاف ملک کی سالمیت اور بقاء کیلئے کام کر رہی ہے۔ میرے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آئندہ انتخابات میرٹ کی بنیاد پر لڑونگا۔ اور عوامی خدمت کیلئے دولت اور نوکری ٹکرادی اور صرف عوامی خدمت کا تحیہ کرکے دن رات میرے حجرے کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں۔ اور ان کی سروس کیلئے میں اور تحریک انصاف کے ورکرز حاضر ہیں۔ پیراشوٹ پر آنے والے امیدار کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہیں۔ تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز کو پی کے45کا ٹکٹ دیکر یہاں کے پی ٹی آئی تنظیموں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا۔ تو پی ٹی آئی تنظیمیں اپنا پی ٹی آئی نظریاتی ورکر امیدوار لائے گی۔ جو صرف پی ٹی آئی ورکرز کو قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت میرٹ پر فیصلہ کریں اور پی ٹی آئی کا ٹکٹ مجھے دیں کیونکہ میرے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جبکہ عوامی خدمت کرنا میرا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور صوبائی قیادت مل کر ضلع صوابی مخلص نڈر اور بے باک امیدواروں کو ٹکٹ دیں۔اس موقع پر ضلعی صدر پی ٹی آئی انور حقداد، اور تحصیل ناظم سہیل خان، آیاز خان، حاجی محمد زمان،رزاق خان، اوردیگر موجود تھے۔