مہمند ایجنسی ،خوگا خیل قومی مشران کاپولیٹیکل ایجنٹ سے ملاقات

مہمند ایجنسی ،خوگا خیل قومی مشران کاپولیٹیکل ایجنٹ سے ملاقات

  



مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، سرحدی دیہات خوگا خیل قومی مشران کے جرگے کی درپیش مسائل کے حوالے سے پی اے مہمند سے ملاقات۔ شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اور ویریفیکیشن کیلئے طریقہ کار بنانے اور انارگی راستہ کھولنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں منگل کے روز پاک افغان سرحدی دیہات بائیزئی سب ڈویژن خوگا خیل کے درجنوں قومی مشران نے ملک حاجی منگل اور ملک حاجی خان سید مہمند کی قیادت میں ہیڈ کوارٹر غلنئی آکر پولیٹیکل ایجنٹ محمد واصف سعید کے ساتھ علاقائی مسائل کے حوالے سے مشاورتی جرگہ کیا۔ 24 رکنی جرگہ کے مشران ملک حاجی منگل، ملک حاجی خان سید مہمند، ملک رحمن گل، ملک ناصر، ملک حضرت اللہ، ملک شیر رحمان، حاجی اکرم، حاجی جان سید، عبدالقدیر، ملک حسن اور دیگر نے پی اے مہمند کو قومی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، ویریفیکیشن کے بارے میں خوگا خیل قوم کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اور خوگا خیل قوم کو آنے جانے کیلئے انارگی کا پرانا راستہ کھولنے کی درخواست کی۔ پی اے مہمند نے قومی مشران کو ان کے جائز مسائل کی حل کیلئے ہر قسم ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...