خیبر ایجنسی ،حمزہ بابا مزار کے سامنے تفریحی پارک میں بنیادی سہولتیں ناپید

خیبر ایجنسی ،حمزہ بابا مزار کے سامنے تفریحی پارک میں بنیادی سہولتیں ناپید

  



خیبرایجنسی ( بیورورپورٹ ) لنڈی کوتل حمزہ بابا مزار کے سامنے بنایا گیا تفریحی پارک تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے پارک کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے اس پارک میں سیر وتفریح کے لئے نہ کوئی چمن اورنہ پودے ہیں اور نہ ہی واک اور دوڑ کے لئے کوئی ٹریک ہے اس پارک کے اندر بنائے گئے لیٹرین بھی بند اور ناقابل استعمال ہیں اور نہ ہی یہاں صاف پانی کا کوئی انتظام ہے پار ک میں بچوں کیلئے لگائے گئے جھولے بھی ناقابل استعمال ہو گئے ہیں جبکہ پارک کا مین گیٹ بھی ٹھوٹ پھوٹ کا شکا رہو گئے ہیں واضح رہے کہ پارک کو چار سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا اور یہ لنڈیکوتل کا واحد تفریحی پارک ہیں اس کے علاوہ لنڈیکوتل میں کہیں پر بھی سیر وتفریح کیلئے کوئی پارک موجود نہیں ہے جبکہ گراؤنڈ میں قائم بابائے غزل امیر حمزہ خان کا مزار بارش کے جمع شدہ پانی سے اس کی چاردیواری کسی بھی وقت منہدم ہو سکتی ہے اس سلسلے میں خیبر سپورٹس کلب کے چئیر مین معراج الدین عرف میرو شنواری نے حکومت اور پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں جمع شدہ پانی کو نکال کر مزار کو بچایا جائے اور یہاں تفریحی پارک میں سیر و تفریح کے لئے تمام انتظامات کی جائے اور اس کی خوبصورتی کے لئے اس میں لان,پودے اور درخت لگائے جائیں اور یہاں جو بھی کمی ہے اس کو پورا کیا جائے تاکہ لوگ یہاں آکر کچھ لمحات سکون کے ساتھ گزار سکیں.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...