امن وامان کی بحالی اولین ترجیح ہے ،دوست محمد خان
سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) پوسٹ کمانڈرسخاکوٹ دوست محمد خان نے کہا ہے کہ علاقے میں امن وامان کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں وہ جرائم سے توبہ تاب ہوجائے یا علاقہ چھوڑ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویلج کونسل سخاکوٹ بازار میں ویلج کونسل ناظمین ونائب ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے ناظم کونسلر اتحاد کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری مصطفی گل، ناظم ساجد حسین مشوانی، ناظم قاری افتخار، ناظم ساجد خان، ناظم فضل رحیم، ناظم نوررحمان، نائب ناظم عالمزیب نے بھی اپنے اپنے ویلج کونسل کے مسائل کی نشاندہی کی۔ پوسٹ کمانڈر دوست محمد کہا کہ علاقے میں امن وامان کی بحالی اور منشیات کی روک تھام کیلئے ایک دوسرے کیساتھ تعاون ضروری ہیں۔کیونکہ ہم ایک گاڑی کے دو پہے ہیں اور ایک دوسرے کیساتھ تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ممکن نہیں ۔