تورڈھیر ،صوابی میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

تورڈھیر ،صوابی میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

  



تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرصوابی خورشیدعالم نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع صوابی میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کوہدایات دیدیئے ہیں اوروہ اپنے اپنے سرکل میں عطائیوں کے خلاف بھرپورکاروائیاں کرتے ہوئے انکے کلینک سیل کر رہے ہیں جبکہ انکے خلاف مزید قانونی چارہ جوئیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں وہ منگل کے روز صحافتی تنظیم کے صدر احسان الحق بام خیلوی کی دعوت پر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس صوابی کے آفس میں صحافیوں کیساتھ ایک نشست کے دوران انہیں بریفنگ دے رہے تھے ڈی سی صوابی کاکہنا تھا کہ معاشرتی برائیوں کاخاتمہ، دونمبرکاروبارکرنے والوں کامحاصبہ، قیمتی انسانی صحت سے کھیلنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹنا، گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی،ناجائزمنافع خوری،ناپ تول میں کمی کے مرتکب افراداور مضرصحت اشیا ء فروخت کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائیاں ضرورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ہے جسے وہ بہرحال پوری کرتی رہے گی تاہم صفائی ستھرائی اورماحول کو گندگی وغلاظت اورآلودگی سے پاک رکھنے میں پبلک کو بھی اپنا رول اداکرنا ہوگا اپنے گردوپیش میں کسی گلی محلے میں دیکھے تو اندر سے سب لوگوں کے گھراورانکے کاروباری مراکز صاف ستھرے نظرآئیں گے لیکن انکے گلیوں اوربازاروں کی گزرگاہیں گندگی کے ڈھیردکھائی دیتے ہیں اسلئے کہ عموماًلوگ گھر،دکان،بیٹھک اورحجرہ صاف کرتے ہوئے گندگی شاہراہ پر پھینک دیتے ہیں اورکوڑاکرکٹ کے مخصوص پوائنٹ تک لے کے جانے کی زحمت گوارانہیں کرتے جسکی وجہ سے پوراعلاقہ بدنما دکھائی دینے کیساتھ ساتھ موذی امراض پھیلنے اورخطرناک مچھروں کی آماجگاہ بننے کا بھی باعث بنتی ہے جس سے کہیں پرٹی ایم اے کے اہلکاروں کو اُٹھاکرٹھکانے لگانے میں دقّت اوردشواری کیساتھ ساتھ نسبتاً زیادہ وقت کے ضیاع کامؤجب بھی بنتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ناغے والے دنوں میں گوشت کی فروخت پر پابندی عائد ہے اورجہاں بھی کوئی قصائی، ہوٹل یاکباب فروش کو حکم عدولی کرتے ہوئے پایا گیا تو اسکے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی ہوگی اوراس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...