منشیات سمگل کرنیوالا عدم ثبوت پر بری

منشیات سمگل کرنیوالا عدم ثبوت پر بری

  



پشاور(نیوزرپورٹر)سیشن جج سپیشل ٹاسک محمداقبال خان نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سی این جی ٹینک کے ذریعے سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوعدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم ناہیدخان ساکن لنڈی کوتل کوتھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے 16نومبر2015ء کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 10کلوگرام چرس برآمد کی تھی جو ملزم نے سی این جی ٹینک میں چھپارکھی تھی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...