سوات ،علاقہ قمبر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شدید زخمیِ

سوات ،علاقہ قمبر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شدید ...

  



سوات (بیورو رپورٹ)علاقہ قمبر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شدید زخمی ، زخمیوں میں تین خواتین او دو پچیاں شامل ہیں، ریسکیو 1122کے میڈیا ترجمان وقار احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سوات ریسکیو 1122کنٹرول کو اطلاع موصول ہوئی تو اطلاع کے فوراً بعد ریسکیو1122کے ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ملبے تلے نکال طبی سہولیات فراہم کرکے سنٹرل ہسپتال منتقل کردیا ، ریسکو آپریشن میں ریسکیو 1122کی ڈیزاسٹر وہیکل ، ایمبولینسز اور ریسکیواہلکاروں نے حصہ لیا ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خدمت کیلئے 24گھنٹے چوکنا ہے اور جہا کئی بھی اس طرح کے واقعات رونماہوتی ہے ہمیں اطلاع دیں ریسکیو 1122کے اہلکاراپکے خدمت کرنے کے لئے حاضر ہوں گے ۔

Back

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...