جعلی چیک دینے والے کی ضمانت منظور
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی مقامی عدالت نے شہری کو جعلی چیک دینے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے فاروق رشید آفریدی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم عبدالغفارپرالزام ہے کہ اس نے مدعی مقدمہ سے رقم لینے کے بعد اسے خالی بنک اکاؤنٹ کاچیک دیاتھاجس پرملزم کے خلاف 21فروری2018ء کو مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیاتھاملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔