عدالتی فیصلے کیخلاف ہڑتال بلا جواز ہے ،عبدالقیوم

عدالتی فیصلے کیخلاف ہڑتال بلا جواز ہے ،عبدالقیوم

  



مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے سابق صدر حاجی عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پرائیوئٹ سکولوں کے عدالتی فیصلے کی خلاف ہڑتال بے بنیاد اور صوبے بھر میں والدین کے خلاف سازش ہے والدین سے منہ مانگی فیس وصول کرنے کے باوجودان پرائیوئٹ سکولوں کی ہڑتال سمجھ سے بالاتر ہے حکومت عدالتی فیصلے پر عمل کرکے خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کی خلاف فوری کاروائی کریں پرائیوئٹ سکولوں کی ذمہ دار بچوں کی قیمتی ضائع کرنے سے گریز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پرائیوئٹ سکولوں کی من مانی عروج پر پہنچ کر اس وقت بچوں کی قیمتی وقت کو ضائع کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عدالت نے جو فیصلہ کیا ہے وہ عوام کی مفاد میں ہے اسلئے حکومت کسی کی دباو میں انے کی بغیر عدالت کے اس فیصلے پر عمل کریں اور جو سکول عدالتی حکم نہیں مانتی انکی خلاف توہین عدالت میں مقدمہ درج کرکے ان کی خلاف فوری کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت پرائیوئٹ سکولز صوبے میں اپنے اپ کو ایک تیسری قوت بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر حکومت نے عدالت کی حکم پر عمل نہیں کیا تو حکومت کے یہ بے بسی عوام کوبہت مہنگی پڑیگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف ناموں پر والدین سے منہ مانگی فیس وصول کرنے کی باوجود ان سکولوں کی ہڑتال اور حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ جن سکولوں نے اس عوام دشمن ہڑتال میں حصہ نہیں لیا ہے وہ ان سکولوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...