ای ٹینڈر سے کرپشن اور کمیشن کے دروازے بند ہوگئے ،تحصیل ناظم

ای ٹینڈر سے کرپشن اور کمیشن کے دروازے بند ہوگئے ،تحصیل ناظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل میونسپل افس ڈگر نے سالانہ ترقیاتی پروگرام2017/18 ،سی ایم ڈی اور ڈسٹرکٹ کونسل کے 4 کروڑ 39 لاکھ دس ہزار روپے کی ترقیاتی عوامی فلاحی منصوبے ای ٹنیڈر کے ذریعے سب سے کم ریٹ دینے والے گور نمنٹ کنٹریکٹرز کو دے دئے۔تحصیل ناظم ڈگر سعید الرحمان مفکر اور ٹی ایم او محمدامین خان نے صوبائی حکومت کی اای ٹینڈر کوبہترین قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے کرپشن اور کمیشن کے راستے بند ہوگئے ہیں ۔تمام گور نمنٹ کنٹریکٹرز ترقیاتی منصوبے بروقت اور معیارکے مطابق مکمل کرے ۔غیر معیاری کام کرنے والے کنٹریکٹر زکے لائیسنس منسوخ کئے جائیں گے ۔ٹی ایم اے ڈگر میں دو بجے کمپیوٹر اپریٹر صداقت نے ٹھیک دو بجے ٹینڈر کمپیوٹر کے ذریعے کنٹریکٹرز کے سامنے کھولے اور سب سے کم ریٹ دینے والے کنٹریکٹر کو کامیاب قرار دیا ۔اس موقع پر ٹینڈر کمیٹی کے چئیرمین تحصیل ناظم ،ٹی ایم او ٹیکنیکل سٹاف ،انجنیر وقاص خان کے علاوہ میڈیا کے نمائندے موجود تھے ۔تحصیل ناظم نے ٹینڈر کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ای ٹینڈر کا نظام رائیج کرکے ترقیاتی منصوبوں سے کرپشن اقرباء پروری اور کمیشن کے راستے بند کردئے ۔کو ئی اس میں مداخلت یا سفارش نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح کے لئے ہوتے ہیں اور عوام اس سے مستفید ہوتے ہیں ۔گو رنمنٹ کنٹریکٹرز بروقت منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائے ۔ہم معیار اور مقدار پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ترقیاتی منصوبے خود چیک کروں گا ۔اگر کسی منصوبے میں بے قاعدگی نظر ائی تو متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف کاروائی کروں گا ۔ٹی ایم او امین خان نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہیں ۔ای ٹینڈر سے کرپشن کا خاتمہ ہو گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمار اکام ان منصوبوں کی مانیٹرنگ کرنا ہیں اور ہم روزانہ کی بنیادپر یہ منصوبے چیک کریں گے ۔