اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دین و دنیا میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے : منتظر خان

اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دین و دنیا میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے : ...

  



چارسدہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے کہا ہے کہ دینی علوم سے روشناس ہونے میں انسان کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے ۔ دین سے دوری کی وجہ سے امت مسلمہ مسائل و مشکلات سے دو چار ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی علوم سے بھی روشناس کرائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے اپنے دفتر ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے چھٹی جماعت کے طالب علم کسے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر طالب علم کے والد عرفان اللہ ، بھائی عباس اور چچا سینئر صحافی ندیم جان رزڑوال بھی موجو د تھے ۔ انہوں نے طالب علم اسد علی کو ناظرہ قرآن مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کی اور طالب علم کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا ۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے مشکلات سے نجات کا ذریعہ ہے ۔ انسان کی کامیابی کا راز دین اسلام میں پو شیدہ ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر