بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے نوجوان ملبے تلے دب کر جاں بحق

بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے نوجوان ملبے تلے دب کر جاں بحق

  



بونیر(سٹرکٹ رپورٹر ) سلطانزیب ،اول خان اور امداداللہ ماربل مائنز بامپوخہ میں سلائڈنگ سے اول خان کے بھائی محمد انور ساکن نان سیر بونیر ملبہ تلے دب کر جان بحق،مزدوروں اور مقامی ابادی نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لے کر شدید زخمی محمد انور کو ملبہ سے نکال کر قریبی رورل ھیلتھ سنٹر جوڑ منتقل کیا اور بعد ازاں ڈی ایچ کیو ھستپال ڈگر لے جایا گیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ٖضروری کاورائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔مائنز اونر امداداللہ نے میڈیا سے فون پر گفتگو ں کرتے ہوئے انسپکٹر مائنز بونیر اور لیز ہولڈر کو واقعہ کا زمدار ٹھراتے ہوئے کہا ہے کہ جس لیز میں خادثہ پیش ایا ہے اس کے اپر ایل اور لیز میں کام ہورہاتھا جس کا ملبہ گرنے سے قیمتی جان ضائیع ہوگیا ہے بقول انکے انسپکٹر مائنز کو بار بار نشاندہی کرائی گئی ہے کہ ایک لیز کے اپر دوسرے لیز میں کام سے کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتاہے لیکن اس نے اپنی زمداری پوری نہیں کی ہے ۔اسلئے واقعہ کی زمداری انسپکٹر مائنز پر عائد ہوتی ہے اور وہ سرکار سے برخلاف کاروائی کے لیے درخواست دیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...