بونیر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،20 جیل منتقل ،33 کلینکس سیل

بونیر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،20 جیل منتقل ،33 کلینکس سیل

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاون۔کل چوالیس عطائیوں کو چیک کیا ۔تینتیس کی کلینکس سیل ،بیس عطائی ڈاکٹر ز جیل منتقل کئے اور مجموعی طور پر تیس ھزار پانچ سوروپے جرمانہ وصول کیا ہے۔ڈی سی بونیر ضریف المعانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکریٹی کے حکم پر کاروائی کا اعاز کیا گیا ہے۔اور چاروں تحصیلوں کے اے سیز کو ھدایات دی گئی ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے اورانکی کمائی سے محرورم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اور روز چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔انھوں نے مذید بتایا ہے کہ کاروائی کے دوران مجسٹریٹ کے ساتھ ڈرگ انسپکٹر بھی ہوتا ہے اور عام اعلان کیا جاتا ہے کہ ڈرگ ارڈیننس ایکٹ بہاسٹھ کے سیکشن کے تحت کوئی بھی مرکز صحت میڈیکل افسر کی موجودگی کے بعیر چلایا نہیں جاسکتا ہے اور خلاف ورزی کرنے پر جیل کی ہوا کھانے کے ساتھ مرکز صحت سیل اور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر