پی ٹی آئی کی حکومت شہر کی خوبصورتی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے : ضیا ء اللہ بنگش

پی ٹی آئی کی حکومت شہر کی خوبصورتی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے : ضیا ء اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش ایم پی اے نے کہا ہے کہ یہ پہلی صوبائی حکومت ہے جو دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی خوبصورتی اورترقی پربلاامتیاز اربوں روپے خرچ کررہی ہے جس کا کریڈٹ پارٹی قائد عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو جاتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی "رنگ دے کوہاٹ"پراجیکٹ پر جاری کا م کامعائنہ کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھاکہ بلاشبہ بیوٹیفکیشن اینڈ اپ لفٹ پراجیکٹ حکومت خیبر پختونخوا کا قابل تقلید اور انفرادی منصوبہ ہے جس پر مکمل عمل درآمد کے بعد عوام ایک واضح تبدیلی محسوس کریں گے اورشہر باہر سے آنے والے لوگوں کے لئے دلکش اورجاذب نظر بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رنگ دے کوہاٹ پراجیکٹ کا آغاز کوہاٹ کے مین شاہراہ راولپنڈی کوہاٹ روڈ سے کیا گیا ہے جس کے تحت روڈ پر گرین بیلٹ تعمیر کرنے کے علاوہ سٹرک کے دونوں جانب تجاوزات ہٹاکر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے نجی و سرکاری عمارتوں کی دیواروں پر نقش نگار،پاکستان سے محبت کے کلمات اور شہر میں آنے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے خیر مقدمی پیغامات درج کیے جائیں گے۔اس موقع پرضیاء اللہ بنگش نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کے لئے شروع کیے گے اس پر اجیکٹ کو سراہا اور اس کے لئے اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ۔