پشاور ، بیرون ملک منشیات ترسیل کرنے کی کوشش ناکام ، 2گرفتار

پشاور ، بیرون ملک منشیات ترسیل کرنے کی کوشش ناکام ، 2گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) اے این ایف ، خیبر پختونخواہ نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، پشاورپر کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ائیرعریبیہ کی فلائٹ نمبر G9-555 کی چیکنگ کے دوران شارجہ جانے والے مسافر صورت ولی نامی شخص کے سامان سے 1.100 کلوگرام چرس برآمد کر لی ۔ ملزم کا تعلق بنو ں سے ہے ۔دوسری کاروائی میں اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ، پشاور پر مسافر گاڑی نمبری LES-3970 کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر کے جوتوں سے 0.350 کلوگرام چرس برآمد کر کے کرک کے رہائشی محمد وصال نامی ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ملزمان کے خلاف CNS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے