کاٹلنگ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن میں معمولی دُکانیں بند

کاٹلنگ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن میں معمولی دُکانیں بند

  



کاٹلنگ( نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن میں معمولی دُکانیں بند۔ اثر و رسوخ والوں کے خلاف محکمہ کی آنکھیں بند۔ علاقے کے عوام نے محض ڈرامہ قرار دے دیا۔ چیف جسٹس کے حکم پر صوبے بھر میں 19ہزار عطائی ڈاکٹر ز کے خلاف کاروائی محض ایک ڈرامہ ہے جبکہ من پسند افراد کو نظر انداز کرکے معمولی دکانوں کو سیل کیالیکن بغیر ڈاکٹر چلنے والے بڑے بڑے مراکز میں کھلم کھلا پریکٹس جاری ہے۔ جبکہ عوام کی آنکھوں میں دھول کے برابر کاروائی ہے۔ جبکہ تمام سنٹروں میں جعلی ڈاکٹروں کی بھر مار ہے ۔ عوام نے سیکرٹر ی ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ میں کالی بھیٹروں کا صفایا کیا جائے تاکہ عوام کو لوٹنے والے عناصر کا راستہ بند ہو جائے۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...