نجی سکولوں کی ہڑتال کا کوئی جواز نہیں ،سید ظفر علی شاہ

نجی سکولوں کی ہڑتال کا کوئی جواز نہیں ،سید ظفر علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ نجی سکولوں کی ہڑتالوں کا کوئی جواز نہیں بنتا ہڑتالیں حکومت پر دباؤ ڈالنے اور بلیک میلنگ کے ہتھکنڈے ہیں جوماحول کو بہتر بنانے کی بجائے مزید خراب کرتے ہیں جس کی اس معزز شعبے سے توقع نہیں کی جاسکتی انہوں نے واضح کیا کہ رجسٹریشن اور فیسوں سے متعلق ہائی کورٹ کے احکامات پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور یہ والدین، بچوں اور نجی سکولوں کے عین مفاد میں بھی ہے محکمہ تعلیم سول سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں غیور احمد سیٹھی کی زیرقیادت پشاور ماڈل سکولز و کالجز کے پرنسپلز و ایڈمن آفیسرز پر مشتمل مشترکہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ نجی سکولوں کے مفادات کا بھی ہر سطح پر خیال رکھا جائے گا تاہم ہماری اولین ترجیح نجی سکولوں میں زیر تعلیم بچو ں اور انکے والدین کے مفاد کو یقینی بنانا ہے جو اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد بھی ہے سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی صوبے بھر کے والدین کے دیرینہ مطالبے پر صوبائی اسمبلی میں باقاعدہ قانون سازی کے تحت بنی ہے انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی میں بھی بیشتر کا تعلق تدریس اور سکولنگ کے معزز پیشے سے رہا ہے اور انہوں نے وسیع تر قومی مفاد میں حزب اقتدار و اختلاف کے امتیازات سے بالا تر ہوکر یہ قانون سازی کی ہے اسی طرح عدلیہ نے بھی نجی سکولوں کی ہوشربافیسوں اور نت نئے اضافہ جات کی صورت میں شتر بے مہار کونکیل ڈالنے کیلئے لاکھوں غریب والدین کے وسیع تر مفاد میں فیصلے دیئے ہیں جن کی پابندی نجی سکولوں سمیت پورے معاشرے پر فرض ہے اور تب ہی ہم ترقیافتہ معاشرے کے شانہ بشانہ ترقی کے مدارج طے کر سکتے ہیں وفد نے ایم ڈی اتھارٹی کے استدلال کے بیشتر نکات سے اتفاق کرتے ہوئے ہائی کورٹ کی ججمنٹ پر عمل درآمد میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔