پرویزخٹک کی عالم دین عطاء المومن کی وفات پر تعزیت
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے صاحبزادے اور عالم دین عطاء ا لمومن کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے ان کے خاندان کی دینی و روحانی خدمات کو سراہتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔