ڈیرہ ،گندگی کے ڈھیر میں آگ لگنے سے بچہ جاں بحق

ڈیرہ ،گندگی کے ڈھیر میں آگ لگنے سے بچہ جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)رمک کے قریب گاؤں پلواں میں تین سے چار سالہ دو بچے کھیلتے ہوئے گندگی کے ڈھیر میں لگی آگ میں گر کر جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآ کے علاقہ رمک کے قریب گاؤں پلواں میں تین سے چار سالہ دو بچے مدثرولدگلرت شاہ اور ناصرولد نور محمد کھیلتے ہوئے قریب موجود گندگی کے ڈھیر میں لگی آگ میں گر گئے اور جھلس کر جاں بحق ہوگئے واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ،تحصیل ناظم پروآ سردار امیتاز بلوچ نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کے خاندانوں کے لیئے خصوصی امداد فراہم کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...