شیخ رشید کیخلاف اثاثے چھپانے کے کیس میں انصاف ملنے کی امید ہے : شکیل اعوان

شیخ رشید کیخلاف اثاثے چھپانے کے کیس میں انصاف ملنے کی امید ہے : شکیل اعوان

  



راولپنڈی(جنرل رپورٹر) شیخ رشید کے خلاف ناجائز اثاثہ کیس میں سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کی امید ہے اثاثے چھپائے جانے کے مقدمہ میں فیصلہ محفوظ ہے توقع ہے کہ الیکشن سے پہلے فیصلہ سنایا جائے گاان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے این اے 62کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئر مینوں کے ہمراہ راولپنڈی پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55سے متعددبار رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شیخ رشید احمد کے خلاف ناجائز اثاثہ جات چھپائے جانے کے مقدمہ میں محفوظ کیا گیا فیصلہ ہمیں اور راولپنڈی کے لاکھوں شہریوں کو جلد سنائے جانے اور انصاف ملنے کی امید ہے ملک شکیل اعوان نے کہا کہ2013کے عام انتخابات میں این اے 55کے عوام نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے78ہزار ووٹ دیئے لیکن اس کے باوجود ناکامی کا رزلٹ تھما دیا گیا انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندہ نہ ہوتے ہوئے بھی گزشتہ5سالوں کے دوران ہم نے حلقہ کے تمام بنیادی مسائل جن میں سوئی گیس اور پینے کے صاف پانی کی کمی دور کرنے کے لئے7کلو میٹر طویل8انچ قطر کی پائپ لائن اور6انچ قطر کی 4کلومیٹر پائپ لائن کی بچھائے کے ساتھ ساتھ30نئے ٹیوب ویل،20فلٹریشن پلانٹ،ہزاروں فٹ پانی کی نئی پائپ لائیں سڑکوں گلیوں سکولوں کالجوں کی تعمیر کھیلوں کے میدان اورپارکس کی اپ گریڈیشن کی گئی 40سال بعد شہر میں لڑکوں کا کالج تعمیر کیا گیا ، سابق اور موجودہ وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی سے این اے 55میں 5ارب تیس کروڑ روپے کی لاگت سے دو سو بیڈ سینٹر آف ایکسیلنس فار اب سٹیکس اینڈی گائنکا لوجی کی فوری تعمیر کی منظور دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ راولپنڈی کے شہریوں کو جھوٹ فریب اور دھوکہ بازی کی سیاست کرنے والوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے حلقہ پر گہری نظر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی قومی صوبائی اسمبلیوں کے حلاقہ جات کی غیر مساوی تقسیم سے راولپنڈی اور اس کے لاکھوں شہریوں کو تقسیم کیا جا رہا تھا ہمارے اعتراض کے بعدالیکشن کمیشن نے سابق حلقہ این اے 55کی منصافانہ حلقہ بندی کو یقنینی بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 55میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک ہاسپیٹل کے منصوبے کو قانونی پیچیدگیوں میں اُلجھا کر اُسے مسئلہ بنادیا گیا تھا شیخ رشید جب وفاقی وزیر اور پرویز مشرف کا ترجمان تھا اس منصوبہ کو مکمل کرنے کے بجائے صرف 97کروڑ روپے خرچ کرکے ڈھانچہ کھڑا کردیا گیا تاکہ اسے آئیندہ الیکشن میں ایک سیاسی اسٹینڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خصوصی توجہ اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خصوصی شفقت سے گزشتہ نو سال سے بند اس منصوبہ کو ایک شاندار ہاسپیٹل بنانے کیلئے ہماری مسلسل جدوجہد اور مضبوط خط و خطابت اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے بل مشافہ ملاقات کے بعد پانچ ارب تیس کروڑ روپے کی لاگت سے 200بیڈ سینٹر آف ایکسیلینس فار اب سٹیکس اینڈ گائنی کالوجی (ماں ،بچہ) کی فوری تعمیر کی منظوری حاصل کرلی ہے ہم نے ہمیشہ راولپنڈی کے شہریوں کو جھوٹ ،فریب اور دھوکہ بازی کی سیاست کرنے والوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے حلقہ پر گہری نظر رکھی ہے حالیہ دنوں میں ہونے والی قومی ،صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کی غیر مساوی تقسیم سے راولپنڈی اور اس کے لاکھوں شہریوں کو تقسیم کیا جارہا تھا جو کہ الیکشن کمیشن میں ہمار ے اعتراض داخل کرنے اور سماعت ہونے کے بعد سابق حلقہ این اے 55کی منصفانہ حلقہ بندی کو یقینی بنایا گیا ہے ہم انشاء اللہ راولپنڈی کو کبھی بھی تقسیم نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...