کینٹ میں نجی تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی آج احتجاجی مظاہرہ کریگی

کینٹ میں نجی تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی آج احتجاجی ...

  



راولپنڈیٗ(جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹس میں واقع نجی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز ایند کالجز ایسوسی ایشنز (جیک) آج راولپنڈی پریس کلب کے با ہر احتجا ج کے دوران طلبا ء کو فٹ پا تھ پر علا متی تعلیم دیں گے ،اس حوا لے سے ابرا ر احمد خا ن نے بتا یا ہے کہ کہ کنٹونمنٹس میں واقع نجی تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کے خلاف دن 11:00 بجے راولپنڈی پریس کلب کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما غلام سرور خان ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک ابرار احمد ممبر قومی اسمبلی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی افراد اور تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اساتذہ اور طلباء شرکت کریں گے۔ ہم سمجھتے ہیں ملک بھر کے کنٹونمنٹس علاقوں سے سکولوں کی منتقلی کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ہم صدرپاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ صورت حال کا درد مندی سے جائزہ لیں اور مسئلے کا بہترین حل تلاش کریں۔

B

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر