جہلم میں ورلڈ ہیلتھ امیونائزیشن ویک 24 اپریل تا 30 اپریل تک منایاجائیگا

جہلم میں ورلڈ ہیلتھ امیونائزیشن ویک 24 اپریل تا 30 اپریل تک منایاجائیگا

  



جہلم(نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع جہلم میں ورلڈ ہیلتھ امیونائزیشن ویک 24 اپریل تا 30 اپریل تک منایا جا رہا ہے ، ہیلتھ ویک میں عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی اور آگاہی کے ساتھ ساتھ بنیادی حفاظتی تدبیر بھی دی جایں گی،ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتالوں سمیت دیگر دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگایے جایں گے ، اس ضمن میں شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جبکہ تمام مراکز صحت میں بینرز بھی آوازاں کیے جا چکے ہیں۔ان خیلات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجہلم ڈاکٹر محمد علی مفتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ویک میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے اسکریننگ ٹیسٹ اور مفت وکسین کیجائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ والدین 2 سال تک کی عمر کے بچوں کومفت حفاظتی ٹیکے لگوا کر کورس مکمل کرائیں اور حکومت پنجاب کے صحت ویژن سے مستفید ہوں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر