مظفرآباد،محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے دعوے فرضی نکلے

مظفرآباد،محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے دعوے فرضی نکلے

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)محکمہ تعلیم میں اصلاحات محض فرضی دعوے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گڑھی دوپٹہ سے 1986میں سیاسی بنیادوں پر شفٹ کی جانے والی سینئر سائنس معلمہ کی پوسٹ کو 32سال گزرنے کے بعد بھی ادارہ معلمہ سے محروم۔عرصہ 32سالوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ادارہ سے فارغ التحصیل طالبات کو میتھ کے مضمون پر خانہ پوری سے اپنی نااہلیوں کا راز فحاش نہ ہونے دیا گیا۔عرصہ 32سالون میں محکمہ تعلیم پر ترجمان وزاء اور نظامت تعلیم کے اعلیٰ آفیسران صرف اپنی تنخواہوں ، ہوائی اعلانات اور مراحات کی وصولیوں میں مصرروف ہو کر غریب خاندانوں کی ہزاروں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا 1986سے 2018تک ادارہ میں سینئر سائنس معلمہ کی پوسٹ نہ ہونے اور محکمہ تعلیم اور سکول انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث زیر تعلیم طالبات سے متعلقہ مضمون پر خانہ پوری کا سلسہ بہ دستور شروع ۔ خبریں رپورٹ میں گڑھی دوپٹہ کے سیاسی و سماجی اور کاروباری،محکمہ تعلیم میں اصلاحات اور لاکھوں روپے مرحات کے فرضی دعویداروں کے خلاف منظم تحریک چلانے کی فیصلہ ۔ خبریں رپورٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی ، عبدالقیوم عباسی ،نعمان رشید ، چن زیب عباسی ، سید راشد نقوی ، نائید خان ، عمران ستی ، ارباب عباسی ، منیر ستی ، راجہ طارق شریف ، و دیگر نے کہا کہ ادارہ ہذا میں سینئر سائنس معلمہ کی پوسٹ نہ ہونے کی واجہ سے 1986سے لے کر 2018تک ہزاروں کی تعداد میں زیر تعلیم طالبات کو متعلقہ مضمون کی ٹیچر کے بغیر بھی خانہ پوری کر کے اپنی نا اہلیوں پر پر دہ دالنے کا سلسہ جاری رہا جس میں نظامت تعلیم اور سکول انتظامیہ بھی ملی بھگت میں برابر کے حصہ دار ہیں خبریں رپورٹ میں مقامی عوام علاقہ نے حکومت آزادکشمیر اور محکمہ تعلیم کے آزادکشمیر میں تعلیمی اصلاحات اور قوم کے مماروں کو جدید تعیلم کے فروغ کے لیے اعلانات کا محض فرضی اور ہوائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے حلقہ انتخابات سمیت 4انتخابی حلقوں سے طالبات کی اکثریت گڑھی دوپٹہ گرلز ہائی سکول میں زیر تعلیم ہیں مگر گرلز ہائی سکول میں 32سال گزرنے کے باوجود سینئر سائنس معلمہ کو تعینات کرنا محکمہ تعلیم اور نظامت تعلیم میں لاکھوں روپے تنخوائیں اور مراحات وصول کرنے والوں کے لیے ناگریز بن گیا عرصہ 32سالوں کے دوران معلمہ کی تعیناتی نہ کیے جانے کے خلاف گڑھی دوپٹہ کے سیاسی سماجی رہنماؤں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور وزیر تعلیم سے بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے جلد از جلد سینئر سائنس معلمہ کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر