غلام عباس کا ڈھنڈیال میں شو آف پاور ، 50چیئر مینوں ، ضلعی اراکین کا حمایت کا اعلان

غلام عباس کا ڈھنڈیال میں شو آف پاور ، 50چیئر مینوں ، ضلعی اراکین کا حمایت کا ...

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سردار غلام عباس گروپ کا ڈھڈیال میں بھرپور شو آف پاور ضلع کونسل چکوال کے 50سے زائد چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں اور اراکین ضلع کونسل نے سردار غلام عباس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قدم بڑھاؤ سردار عباس ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ سردار عباس تیرے ایک اشارے پر جان بھی قربان ہے۔ قصبہ ڈھڈیال میں چیئرمین یونین کونسل پادشہان چوہدری سرفراز احمد کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں چیئرمین سہگل آباد محمد سعید آزاد، وائس چیئرمین نجم السلام نجمی، کونسلر چوہدری وسیم ظفر، چوہدری احمد خان کریالہ، ثاقب ناظم امیر بٹ، ڈاکٹر طاہر بٹ، چیئرمین یونین کونسل ممتاز کہوٹ، چیئرمین دوالمیال ملک خدا بخش، سابق چیئرمین ڈنڈوت راجہ نور محمد ڈنڈوت، چیئرمین یو نین کونسل بشارت حاجی ملک مظفر ، چیئرمین یونین کونسل ڈلوال راجہ ذوالفقار احمد، چوہدری مظہر حسین پنوال، سردار خان دھیدوال، چیئرمین یونین کونسل جبیرپور راجہ سکندر، چیئرمین بھیں چوہدری غضنفر علی خان، چیئرمین چک ملوک چوہدری ارشد نظر، چیئرمین منگوال حاجی گلستان خان، وائس چیئرمین منگوال، وائس چیئرمین دلہہ سید وقار شاہ ، الحاج فیض احمد فیض وائس چیئرمین ڈلوال، وائس چیئرمین ڈھڈیال مرزا محمد اشرف، عرفان کہوٹ ممبر ضلع کونسل، راجہ شیراعظم، چوہدری امجد حسن علی ایڈووکیٹ، سابق ناظم چوہدری فقیر محمد، چوہدری محمد رزاق وائس چیئرمین، وائس چیئرمین چوہدری خورشید کے بھائی چوہدری امیر، ملک غلام حُر،رکن ضلع کونسل روندر کماراورمحمد دوریز بلوچ شامل تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عرفان شہزاد دھروگی اور چیئرمین چوہدری سرفراز احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر کچھ عناصر پارٹی کو کمزور کرنے کیلئے پراپیگینڈا کر رہے ہیں یہ وہ چند عناصر ہیں جنہوں نے چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ہائی کمان سے نامزد چیئرمین اور وائس چیئرمین کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے امیداور ان کے مقابلے میں کھڑے کیے تھے اور شیر کے مقابلے میں انتخابی نشان گلدان حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سردار غلام عباس نے اپنا مرنا جینا شریف برادران اور مسلم لیگ ن کیساتھ رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے اب ان باغی عناصر کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں متفقہ قرارداد کے ذریعے سردار غلام عباس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ہائی کمان سے مطالبہ کیا گیا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کا احتساب کیا جائے اور انہیں پارٹی ڈسپلن کا پابند بنایا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...