آزادکشمیر میں فارن فنڈزمنصوبوں میں سیاست ملوث ہونے لگی

آزادکشمیر میں فارن فنڈزمنصوبوں میں سیاست ملوث ہونے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ) آزاد کشمیر میں فارن فنڈز منصوبہ جات مین سیاست ملوث ہونے لگی ورلڈ بنک سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں کے زیر اہتما م شروع کیے جانے والے واٹر سپلائی سکیموں سمیت دیگر منصوبہ جات کی نشاندہی لائن ڈیپارٹمنٹس کے بجائے ممبران اسمبلی کرنے لگے ممبران اسمبلی جتنی مرضی دیانت داری ،فرض شناسی اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں کسی بھی صورت اپنے ووٹر برادری اور علاقے کو نظر انداز نہیں کرسکتے اس طرح ایسے کئی علاقے محروم رہ جاتے ہیں جو ان سیاستدانوں کے ووٹر برادری یا علاقہ سے تعلق نہیں رکھتے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں ورلڈ بنک اییشن ڈویلپمنٹ بنک یونسیف سمیت مختلف عالمی اداروں کے مالی تعاون سے بلا تحصیص منصوبہ جات کے لیے رقم حاصل کر جاتی ہے مگر ان منصوبہ جات کو بنانے کے لیے وہی فرسودہ طریقہ کار اپنایا جاتاہے جس میں ممبران اسمبلی سے تجاویز لی جاتی ہیں اور ممبران اسمبلی منظور و نظر طبقے کو نوازنے کے لیے سکیموں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ممبران اسمبلی وزراء کرام کی بات نہ ماننے والے آفیسران کو تبادلی یا اوریس بنانے کے خوف سے عمل دارآمد کرنا مجبوری بن جاتی ہے حال ہی میں شرو ع کی گئی رول واٹر سپلائی سکیم کا بھی یہی حال ہے