کلیار شریف میں حضرت خواجہ علاؤ الدین علی احمد صابر ؒ کے عرس کیلیے درخواستیں طلب

کلیار شریف میں حضرت خواجہ علاؤ الدین علی احمد صابر ؒ کے عرس کیلیے درخواستیں ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے کلیار شریف، انڈیا میں حضرت خواجہ علاؤ الدین علی احمد صابر ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 04 مئی ، 2018 ؁ء تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 19 تا 26 نومبر، 2018 ؁ء تک کلیار شریف ، بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت کے مطابق 200پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 17مئی ،2018 ؁ء کو دِن 11بجے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے200زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات ؍ہدایات درخواست فارم اوروزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ پرانے فارموں پر بھیجی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر