محکمہ انسداد رشوت ستانی کے زیراہتمام کوٹلی ستیاں میں آج کھلی کچہری لگائی جائیگی

محکمہ انسداد رشوت ستانی کے زیراہتمام کوٹلی ستیاں میں آج کھلی کچہری لگائی ...

  



راولپنڈی (جنرل رپورٹر)محکمہ انسداد رشوت ستانی راولپنڈی کے زیر اہتمام آج مورخہ 25اپریل دن 1:00 میونسپل کمیٹی ہال تحصیل کوٹلی ستیاں میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ڈائر یکٹر محکمہ انسدادرشوت ستانی راولپنڈی ڈویژن عارف رحیم کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں گے۔ اس موقع پر سرکاری محکموں میں مبینہ بد عنوانیوں سے متعلق پائے جانے والی عوامی شکایات کی داد رسی کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ تحصیل کوٹلی ستیاں کی عوام اس کھلی کچہری میں اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر