چکوال،عدالت نے نابالغ بچوں کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

چکوال،عدالت نے نابالغ بچوں کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری افضال ثاقب کھنڈوعہ سینئر سول جج نے نابالغ بچے سمیل احمد اور سجیل احمد والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا عدیلہ ناز نے دعوی حضانت براے نابالغان بر خلاف عبدالرحیم بذریعہ مختار خاص غلام زہرا دائر کر رکھا تھا جو عرصہ 2 سال سے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت تھا عدیلہ ناز نے اس سے پہلے دعوی سامان جہیز بھی دائر کیا تھا جس میں سامان واپس لینے کے بعد 10000 لاکھ روپے کی ڈگری منظور ہوئی جس پر عدیلہ ناز سے مختار خاص غلام زہرہ ساکن سرگوجرہ نے ایگریمنٹ بذریعہ عدالت کیا کہ وہ بچوں کی پرورش کرے گی اور بچوں کو اعلی تعلیم بھی دلواے گی لیکن مختار خاض نے بچوں کو کسی ہاسٹل میں داخل کروا دیا جس پر فاضل جج نے بچے والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا مدعیہ کی جانب سے کیس کی پیروی معروف قانون دان کامران مقبول ایڈوکیٹ نے کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...